کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، ایران اور امریکا کے درمیان ڈیل اور مذاکرات کامیاب ہونے کی امید پر مالیاتی اداروںکی چند اہم سیکٹرز میں بھاری خریداری سے مارکیٹ میں تیزی کا رحجان، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 959پوائنٹس کا اضافہ، ایک لاکھ 73 ہزار پوائنٹس کی حد بحال،57.05 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 101 ارب 27کروڑ 5لاکھ روپے کا اضافہ، تاہم کاروباری حجم 10.10فیصد کم رہا۔