• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس، نواز شر یف کی طویل عمر، صحت تندرستی کیلئے خصوصی دعائیہ تقریب

پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر راہنما سردار ظہور اقبال پاکستان بزنس فورم کے چیرمین کی طرف اپنے قائد میاں نواز شریف کی سیاست میں سرگرم عمل ہونے کے موقع ان طویل عمر اور صحت کے لیے منعقدہ خصوصی دعائیہ تقریب کے موقع پر مقررین نے ان کی ملکی و قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان نے ترقی، استحکام اور دفاعی خودمختاری کی راہ پر اہم سنگِ میل عبور کیے۔شمع انٹرنیشنل کی طرف اٹلی میں ریسٹورنٹ کا اضافہتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ میاں نواز شریف کے دورِ حکومت میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا تاریخی فیصلہ کیا گیا، جس نے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا اور عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ انتہائی دباؤ اور نازک حالات میں کیا گیا، جو ان کی جراتمندانہ قیادت کا مظہر ہے۔

ملک بھر سے سے مزید