کراچی (اسٹاف رپورٹر)حسن اسکوائر فلائی اوور کے قریب لوڈنگ ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا، صدر میں بھی ٹریفک حادثے میں راہگیر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق حسن اسکوائر سوک سینٹر کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا۔ متوفیہ کی شناخت 40 سالہ رضیہ زوجہ اسماعیل جبکہ حادثے میں متوفیہ کا شوہر معمولی زخمی ہوا ہے ۔پولیس کے مطابق اسٹیڈیم روڈ کی جانب سے دو لوڈنگ ٹرک ریس لگاتے ہوئے جا رہے تھے کہ اس دوران ایک لوڈنگ ٹرک نے دوسرے ٹرک کو ٹکر ماری ۔اس دوران ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا اور وہاں سے گزرنے والی موٹر سائیکل ٹرک کے زد میں آگئی ۔