کراچی (اسد ابن حسن) وفاقی وزارت NHSR&C نے تین موزی بیماریوں کو کنٹرول کرنے کے پروگرام کے تحت بڑے پیمانے پر اعلیٰ افسران کی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرائم منسٹر ہیلتھ کمپلیکس اسلام آباد میں کامن مینجمنٹ یونٹ کے تحت ٹی بی، ایڈز اور ملیریا کو کنٹرول کرنے کے لئے مجموعی طور پر 91بھرتیاں کی جائیں گی۔ بھرتیوں میں ڈپٹی نیشنل کوآرڈی نیٹر ایڈز، ڈپٹی نیشنل کوآرڈی نیٹر ٹی بی اور ڈپٹی نیشنل کوآرڈی نیٹر ملیریا بھی شامل ہیں۔