لاہور (ایجنسیاں، نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ 15 سال سے کے پی میں ایک الگ حکومت ہے،کیا وہاں کے لوگوں کو مفت تعلیم، اچھا اسپتال، مفت دوائی اور اچھی ٹرانسپورٹ میسر ہے؟ وہاں کی حکومت سے پوچھا جائے۔وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت، اسحاق ڈار کی معاونت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے تاریخی کردار کی بدولت پاکستانی سبز پاسپورٹ کی عزت بحال ہو رہی ہے۔