کراچی (جنگ نیوز) جیو اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی پیشکش ڈرامہ سیریل ”شیدائی“ کا آغاز بدھ سے ”جیو ٹی وی“ پر ہوگا۔ محبت بھری کہانی کو ثقلین عباس نے اپنے قلم سے تحریر کیا ہے اور پیار بھری نوک جھونک کو علی فیضان کی ہدایات میں اِنتہائی خوبصورت کے ساتھ عکس بند کیا گیا ہے۔ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں فیروز خان اور سحر ہاشمی ایک خوبصورت بندھن میں جڑے نظر آئیں گے جبکہ ڈرامے کی دیگر اسٹار کاسٹ میں بشریٰ انصاری، محمود اسلم، نوال سعید، توثیق حیدر، زینب قیوم اور دیگر ساتھی فنکارشامل ہیں۔ محسن خان کے ہمراہ لکھے گئے ڈرامے کے گیت (او ایس ٹی) کو مشہد شہریار نے اپنی آواز اور کمپوزیشن کے ذریعے ایسا جادوئی بنایا ہے کہ ناظرین کے دِل موہ لئے ہیں۔