• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور نے کروڑوں کی منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور نے کروڑوں کی منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم راشد علی 140 ملین روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث پایا گیا۔حکام کے مطابق ملزم سے متعدد ذاتی اور کاروباری اکاؤنٹس کے ذریعے رقم کی لیئرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ملزم مختلف بینکوں میں متعدد اکاؤنٹس، اسٹرکچرڈ ٹرانزیکشنز کے ذریعے رقوم کی ترسیل میں ملوث پایا گیا ۔کاروباری پروفائل اور مالی لین دین میں واضح تضاد، غیر قانونی رقوم کو کاروباری آمدن ظاہر کیا گیا ملزم نے غیر قانونی ذرائع سے جائیدادیں اور اثاثے بھی حاصل کیے۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید