کراچی (نیوز ڈیسک) انتہا پسند سیاستدان ویلنٹینا گومیز کوبرطانیہ میں داخلے سے روک دیا گیا ۔ کولمبیا نژاد امریکی سیاسی رہنما امیگریشن، مسلم کمیونٹی اور ایل جی بی ٹی کیو مخالف بیانات پرمتنازع بن گئی تھیں۔ دائیں بازو ریلی سے خطاب کر نا چاہتی تھیں، حکام نے انہیں انتہا پسند اور اشتعال انگیز خطرہ قرار د یکر روک دیا۔ برطانیہ نے متنازع سیاسی و سماجی کارکن ویلنٹینا گومیز کو ملک میں داخلے سے روک دیا ہے، جو دائیں بازو کی انتہا پسند سوچ اور اسلام مخالف بیانات کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق ویلنٹینا گومیز کولمبیا میں پیدا ہوئیں اور بعد میں امریکہ منتقل ہو گئیں، جہاں وہ سخت گیر سیاسی مؤقف اپناتے ہوئے امیگریشن، مسلم کمیونٹی اور ایل جی بی ٹی کیو مخالف بیانات کی وجہ سے متنازع بن گئیں۔