کراچی( افضل ندیم ڈوگر)پاکستانی فضائی حدود کی بندش،بھارتی ایئرلائنز کو 200ارب کا نقصان۔ یورپ کینیڈا امریکہ کی پروازوں کو 45 منٹ سے 3 گھنٹے تک اضافی سفر کرنا پڑرہا ہے، حکام۔ بھارت رجسٹرڈ، لیز، کمرشل، فوجی طیاروں کےلئے پاکستانی پابندی دوسرے سال میں داخل۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا تیرہواں نوٹم 24 مئی 2026 کی صبح 5 تک نافذ العمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی ایک سال تک بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو کم سے کم 200 ارب روپے کا بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ بھارت رجسٹرڈ، لیز، کمرشل، فوجی طیاروں کیلئے پاکستان فضا کی بندش دوسرے سال میں داخل ہوگئی ہے ایران امریکہ جنگ کی وجہ سے فیول کی قیمتیں انتہائی حد تک پہنچنے کی وجہ سے اب یہ نقصان دگنا ہو رہا ہے۔