کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے رجسٹرڈ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی ایم ایس بلو ٹیک الیکٹرک پرائیویٹ لمیٹڈ کی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم تنظیم تاج (مبینہ کمپنی کا مالک) کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی سے متعلق مواد برآمد کیا گیا ہے۔