کراچی (نیوز ڈیسک) ٹکر کارلسن کا ٹرمپ کی حمایت پر پچھتاوے کا اظہار، خود کو ذہنی اذیت میں مبتلا قرار دیا۔ایران جنگ پر شدید اختلاف،اپنی سیاسی حمایت کو گمراہ کن قرار دیا،ریپبلکن حلقوں میں اندرونی تقسیم بڑھ گئی۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ٹکر کارلسن نے کہا ہے کہ انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت پر شدید پچھتاوا ہے اور وہ اس فیصلے پر ذہنی اذیت محسوس کر رہے ہیں، خاص طور پر ایران جنگ کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی تنازع پر۔کارلسن نے اپنے پوڈکاسٹ میں اعتراف کیا کہ انہوں نے ماضی میں ٹرمپ کی حمایت کے ذریعے لوگوں کو “غلط سمت” میں رہنمائی دی۔