• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ بائبل پڑھنے کے طویل پروگرام میں حصہ لیں گے

کراچی (نیوز ڈیسک)صدر ڈونلڈ ٹرمپ بائبل پڑھنے کے طویل پروگرام میں حصہ لیں گے،امریکا 250پروگرام میں سرکردہ مسیحی رہنما اور ری پبلکن شخصیات بھی شریک ہونگیں ،واشنگٹن کے میوزیم آف بائبل سے لائیو اسٹریمنگ کا اہتمام،بائبل بلند آواز سے پڑھی جائے گی،امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کئی سرکردہ مسیحی حامیوں اور اعلیٰ ریپبلکن رہنماؤں کے ساتھ مل کر رواں ہفتے بائبل پڑھنے کے ایک طویل اجتماعی پروگرام میں حصہ لیں گے۔اس پروگرام کو ’امریکہ 250‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کا مقصد مبینہ طور پر ’’ان روحانی بنیادوں کی طرف واپسی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، جنہوں نے امریکہ کو تشکیل دیا۔یہ پروگرام اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ اس میں ہر شرکت کنندہ بائبل کا ایک حصہ بلند آواز میں پڑھتا ہے۔ اس کی لائیو اسٹریمنگ اس ہفتے واشنگٹن میں واقع ’میوزیم آف بائبل‘اور دیگر مقامات سے کی جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید