راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرادی گئی،جیل ذرائع کے مطابق منگل کو سینٹرل جیل راولپنڈی کے کانفرنس روم میں دونوں میاں بیوی تقریباً آدھ گھنٹہ اکٹھے رہے ،دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی ،ملاقات میں صحت کے معاملات ،زیر سماعت مقدمات اور اپیلوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔