• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی سے 3 روز قبل مبینہ اغوا کمسن بچے کی لاش مل گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کیماڑی سے 3 روز قبل مبینہ طور پر اغواء کئے جانے والے کمسن بچے کی لاش مل گئی ۔ تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی ڈاکس کالونی گلی نمبر 7فاروق اعظم مسجد کے قریب سمندر کنارے سے کمسن بچے کی لاش ملی ۔ لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا ۔ پولیس نے کرائم سین یونٹ کی مدد سے لاش کو تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کیا ۔پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت ڈھائی سالہ صلاح الدین ولد عثمان کے نام سے کی گئی ۔ بچہ 19 اپریل کو گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ لاپتہ ہوگیا تھا ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 29/2026 اغواء کی دفعات کے تحت درج کرلیا تھا تاہم گزشتہ روز بچے کی لاش ملی ۔ ابتدائی تفتیش میں واقعہ قتل کا معلوم ہواہے ۔ مقتول بچے کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کے بعد قتل کرکے لاش کو مذکورہ مقام پر پھینک دیا۔
اہم خبریں سے مزید