• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کی 1953 میں ہوئی جنگ بندی اب تک قائم، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) تجزیہ کاروں ڈاکٹر راشد نقوی اور پروفیسر عادل نجم نے کہا ہے کہ 1953 میں ہوئی نارتھ کوریا کی جنگ بندی اب تک قائم ہے۔ٹرمپ کے بیانات پر تبصرہ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے وہ لمحہ با لمحہ گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں۔ دونوں طرف سے دئیے گئے بیانات مذاکرات کا حصہ ہیں اس پر تجزیہ کرنا بھی مناسب نہیں ہے۔ ٹرمپ ایسی ڈیل چاہتے ہیں جس میں خود کو فاتح ثابت کرسکیں۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے اپنے تجزیہ میںکہا کہ صدر ٹرمپ نے آج پھر سوشل میڈیا میں پوسٹوں کی بھرمار کر دی ہے اور ہر گھنٹے میں اپنا موقف بدل لیتے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ، نیتن یاہو اور پیوٹن معاشی اور سیاسی غلبہ حاصل کرنے کے در پے ہیں اور ان کے حملے دنیا میں تباہی جبر اور تشدد کا باعث بنے ہیں۔ بوسٹن سے تجزیہ کار پروفیسر عادل نجم نے کہا کہ ٹرمپ جو بات کرتے ہیں وہ اعتماد سے ہی کرتے ہیں اور یہ حقیقت ہے کہ ہم ان کے کسی ایک بیانیہ کو یقین کے ساتھ نہیں مان سکتے۔ البتہ دونوں طرف سے دئیے گئے بیانات مذاکرات کا حصہ ہوتے ہیں اس پر تجزیہ کرنا بھی مناسب نہیں ہے البتہ اتنا ضرور ہے کہ اس سے دونوں فریق ایک دوسرے کو دباؤ میں لینے کی کوشش کرتے ہیں تاہم میز پر کی گئی گفتگو اور اس سے پہلے کی گفتگو مختلف ہوتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید