لاہور( این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنے کا موقع دینا چاہیے، تحریک انصاف کے ساتھ رابطے رہے لیکن کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے،عرب ممالک کو سمجھنا ہوگا کہ امریکا کے ائیر بیسز ان کیلئے دفاعی فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بنے ہوئے ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کو ہم نے خوش آئند قرار دیا ہے ۔ صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان ثالثی کرکے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا رہا ہے، موجودہ حالات عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں کیونکہ اگر یہ صورتحال جاری رہی تو دوسری بڑی طاقتیں بھی جنگ کا حصہ بن جائیں گی۔