• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈارکی امریکی ناظم الامور، چینی سفیر سے ملاقاتیں

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کوسعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ، امن اور استحکام کےلئے بات چیت اور باہمی روابط کی اہمیت پر زور ،قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق  کیا، اسحاق  ڈار سے امریکی ناظم الامور،چینی سفیر نے  بھی  الگ الگ ملاقات کی، دونوں نے مذاکرات میں سہولت کاری کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ، اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران بدلتے علاقائی منظرنامے کے تناظر میں امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کےلئے بات چیت اور تعمیری روابط کی ضرورت پر زور دیا۔ فریقین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کےلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ نائب وزیراعظم /وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کی شام سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلیفونک گفتگو میں پائیدار امن و استحکام کے حصول کے لئے مکالمے اور باہمی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ نے اس ضمن میں پاکستان کی مسلسل کوششوں کے لئے مملکت کی حمایت کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
اہم خبریں سے مزید