• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر مل گئے

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈز موصول ہو گئے ہیں ، سٹیٹ بینک آف پاکستان نے سعودی وزارت خزانہ کی جانب سے ایک ارب ڈالر کے فنڈز موصول ہونے کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا گیا کہ یہ رقم سعودی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 3 ارب ڈالرز ڈیپازٹ کی دوسری قسط ہے، سٹیٹ بنک کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے 15 اپریل کو 2 ارب ڈالر پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں۔سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر فنڈز کی یقین دہائی کروائی گئی تھی اس طرح مجموعی طورپر پاکستان کو مجموعی طورپر تین ارب ڈالر کے ڈیپازٹ فراہم کر دیئے گئےہیں۔
اہم خبریں سے مزید