کراچی (نیوز ڈیسک)بیرونی سرمایہ کاری 33فیصد کم، مہنگائی میںمزید اضافہ،وزارت منصوبہ بندی کی ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری میں 33.4فیصد کمی ہوئی جبکہ مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح گزشتہ برس کے 5.3سے بڑھ کر 5.7فیصد ہو گئی ،برآمدات میں 1.2فیصد کمی ، درآمدات میں 8.3فیصد اضافہ ہوا ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.4فیصد کمی ہوئی ، ایف بی آر کی ٹیکس ریونیو 10.1فیصد اضافے سے 9306ارب روپے جمع ہوئیں جو گزشتہ برس اس عرصے میں 8453ارب روپے تھیں ۔