کراچی (نیوز ڈیسک) مذاکرات کی میزبانی، پاکستان نے عالمی سفارتکاری میں نمایاں مقام حاصل کرلیا، ٹرمپ پالیسی سمجھنے میں کامیابی ، موثر سفارتی حکمت عملی اپنا کر خود کو قابل قبول ثالث کے طور پر پیش کیا ۔اسلام آباد اسرائیل کو تسلیم کرتا ہے اور نہ ہی ٹرمپ سے ماضی میں کبھی تعلقات سازگار رہے ،پھر بھی اپنی اہمیت منوائی ۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایران جنگ کے خاتمے کیلئے غیر متوقع ثالث کا کردار حاصل کرلیا ہے، حالانکہ پاکستان نہ تو اسرائیل کو تسلیم کرتا ہے اور نہ ہی ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اس کے تعلقات سازگار رہے تھے۔