کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ ایران حکومت گرانے میں ناکام، تہران کی حکمت عملی مؤثر ثابت، ہرمز بندش سے دباؤ بڑھا،ایران نے جنگ کو عالمی مسئلہ بنا دیا،امریکہ کو معاشی و سیاسی دباؤ کا سامنا، تہران طویل جنگ کیلئے تیار،تیل قیمتوں میں اضافے سے ٹرمپ مشکلات میں، بلومبرگ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ایران حکومت کو کمزور کرنے میں تاحال کامیاب نہیں ہو سکے، کیونکہ ایران نے جنگ کے دوران مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت محدود کر دی، جس سے عالمی توانائی سپلائی متاثر ہوئی اور جنگ بین الاقوامی مسئلہ بن گئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایران نے محدود وسائل کے باوجود عالمی معیشت پر دباؤ ڈال کر دیگر ممالک کو بھی متاثر کیا، جس سے امریکہ پر مذاکرات کیلئے دباؤ بڑھا۔