کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی اورسندھ کی سیاسی صورتحال، خصوصاً سندھ کے ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا ، ترجمان ایوان صدر کے مطابق منگل کو بلاول ہاؤس میں گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔ صدرمملکت نے صوبےمیں موثر طرز حکمرانی اورعوامی فلاح کویقینی بنانےکی ضرورت پر زور دیا۔