کراچی (نیوز ڈیسک) لاک ہیڈ مارٹن سے بڑا معاہدہ، امریکی بحریہ کے جدید فضائی دفاعی نظام میں بڑا اضافہ، پہلی بار پی اے سی-3 ایم ایس ای میزائل کو امریکی بحریہ کے ایجس جنگی نظام میں شامل کیا جائیگا۔میڈیا اطلاعات کے مطابق لاک ہیڈ مارٹن کو امریکی حکومت کی جانب سے ایک اہم معاہدہ دیا گیا ہے جس کے تحت پہلی بار پی اے سی-3ایم ایس ای میزائل کو امریکی بحریہ کے ایجس جنگی نظام میں شامل کیا جائے گا۔ اس انضمام سے امریکی جنگی بحری جہازوں کی فضائی اور میزائل دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔