• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برقعہ پوش ملزمان کی فائرنگ، متحدہ پاکستان کا علاقائی ذمے دار جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کورنگی سو کوارٹر کے قریب موٹرسائیکل سوار برقعہ پوش ملزمان کی فائرنگ سے ایم کیو ایم پاکستان کا علاقائی ذمے دار جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تھانہ کی حدود کورنگی سو کوارٹر سیکٹر 50/C ملائی ہوٹل کے قریب برقعہ پوش موٹرسائیکل سوار ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص32 سالہ یاسین جاں بحق ہوگیا ،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتول کی میت کو جناح اسپتال منتقل کیا اور کرائم سین یونٹ کی مدد سے جائے وقوعہ سے شاہد اکھٹا کئے ، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 32 سالہ یاسین ولد امین کے نام سے کی گئی ، مقتول کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ مقتول مکان نمبر 1-770 ، سیکٹر 48/F محلہ اتحاد کالونی کورنگی کا رہائشی اور 3 بچوں کا باپ تھا۔
اہم خبریں سے مزید