اسلام آ باد (رانا غلام قادر) پاکستان پوسٹ آفس نے عارضی تعطل کے بعد 17ملکوں کیلئے انٹر نیشنل میل سروس بحال کردی ۔مشرق وسطی میں جنگ کے نتیجے میں فضائی اپریشن میں تعطل کی وجہ سے انٹر نیشنل میل سروس بھی متا ثرہو ئی تھی۔ ڈائریکٹر انٹر نیشنل پوسٹل سروس نو ر الصبا ء نے ملک بھر کی برانچز کو 17ممالک کیلئے بکنگ کی ہدایت جاری کردی ہے۔