اسلام آباد(کامرس رپور ٹر ) ایف بی آر کے ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 19کے افسرعبدالحمید ابڑو کا ڈائر یکٹوریٹ آف لاء کراچی سے تبادلہ کر کےریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد زون تھری میں کمشنر آئی آرتعینات کر دیاگیاہے، ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالحمید ابڑو سے درخواست کی گئی ہےکہ فوری طور پر موجودہ عہدہ چھوڑ کر نیا عہدہ سنبھال لیں اور اس کی رپورٹ ایف بی آر ہیڈکوارٹر کو دیں۔