• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، اسٹار گیٹ کا نوجوان متاثر، سندھ میں 27 کیسز، 9 اموات

کراچی (بابر علی اعوان) شہر قائد میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا ہے جس کے بعد سندھ میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد27اور ہلاکتوں کی تعداد 9ہوگئی ہے۔ جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسٹار گیٹ کے رہائشی 28 سالہ نوجوان میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ مریض کو7 دن سے بخار تھا جبکہدو روز قبل جسم پر دانے نکلنا شروع ہوگئے۔ مریض کی کوئی حالیہ سفری ہسٹری نہیں ہے۔ طبی معائنے میں بازوؤں، ہاتھوں، پیروں اور جسم کے دیگر حصوں پر دانے پائے گئے۔ مریض کوداخل کر کے ٹیسٹ کیے گئے اور پی سی آر ٹیسٹ سےمرض کی تصدیق ہوگئی۔

اہم خبریں سے مزید