کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) سانیا چین میں ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی اسپرنٹر فائقہ ریاض اور سمیع اللّٰہ 60 میٹر ریس کے فائنلز میں پہنچ گئے۔ جو جٹسو میں شاہ زیب خان77 کے جی رائونڈ 32 میں شکست کھاگئے، 57کے جی کوارٹر فائنل میں پاکستان کی امبرین طارق کو فلپائنی کھلاڑی اینی رامیریز نے زیر کیا۔ ہینڈ بال میں پاکستان نے منگولیا کو ہرایا لیکن تھائی لینڈ سے ہار گیا۔ کبڈی میں پاکستان نے بنگلادیش کو 30 - 43 سے ہرا یا۔ میڈلز کی دوڑ چین پانچ گولڈ، دو سلور اور ایک برانز میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے، فلپائن، عرب امارات، جنوبی کوریا، قازقستان اور ویت نام بھی گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تھائی لینڈ، چائینز تائپے، سری لنکا، کمبوڈیا، منگولیا اور سعودی عرب نے بھی میڈلز جیت لیے ہیں۔