کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے بھی کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر اپنی تشویش کا اظہار کردیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں فاطمہ ثناء کو سماجی رہنما ظفر عباس سے یہ سوال کرتے دیکھا جاسکتا ہے کہ آپ کی اتنی آواز ہے، آپ بتائیں کہ کراچی کی سڑکیں آخر کب بنیں گی؟