اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ روات کے علاقے نجی ٹائون فیز ایٹ میں ایک تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 21 سالہ یونیورسٹی طالب علم عبد الرحمن موقع پر جاں بحق ہو گیا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ،متوف کے والد محمد فیصل کی رپورٹ پر پولیس نے ٹریکٹر اور واٹر ٹینکر قبضہ میں لے کر قتل خطا کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔