اولپنڈی (ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) مریض کے لواحقین سے بدتمیزی زخمی بچے کو کو نہ چیک کرنےاور موبائل فون پر مصروف رہنے اور سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے پر سول ہسپتال کے ڈاکٹر زوہیب حسن کو نوکری سے برطرف کر دیاگیا ۔ایم ایس نے ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخمی بچےکے لواحقین بار بار ڈاکٹر کو بچے کو چیک کرنے کی درخواست کر رہے ہیں مگر وہ تسلسل موبائل میں مصروف رہتا ہے۔ایم ایس ڈاکٹر نیازی کے مطابق فرائض سے غفلت پرتنے والوں کو معاف نہیں کیا جائےگا۔