اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے ترجمان اور سینئر تاجر محفوظ خان پر ففتھ روڈ پر دن دیہاڑے مسلح افراد کی فائرنگ انتہائی تشویشناک ہے۔ اس واقعے نے نہ صرف تاجر برادری میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے بلکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔