• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں پیپر لیس ورکنگ کیلئے مختلف محکموں کے افسران کی تربیت جاری

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) پنجاب میں پیپر لیس آفس ورکنگ( E-FOAS) کیلئے مختلف محکموں کے افسران کی تربیت جاری ہے۔محکمہ سوشل ویلفیئرو بیت المال کا تیسرا بیج تربیت مکمل کرچکا ہے۔جس میں راولپنڈی ،ملتان،بہاولپوراور ڈی جی خان ڈویژن کےڈائریکٹرز،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق سرکاری محکموں کے تمام دفتری امور کو ڈیجیٹل کیا جائےگا۔جس کیلئے ای بز پورٹل اور E-FOASسسٹم گورننس تمام محکموں میں نافذ کیا جائےگا۔
اسلام آباد سے مزید