• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر،چوری و دیگر 35وارداتیں

ا سلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، راہ زنی ، نقب زنی اور چوری کی 35 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ 9 موٹر سائیکل ، دو سائیکل ، ایک گائے اور 13 موبائل فونز اڑا لئے گئے ، 16 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے ، وفاقی دارالحکومت پولیس نے 2 موٹر سائیکلوں ، ایک سٹریٹ کرائم اور دو گھروں کے تالے ٹوٹنے کے مقدمات پر ہی اکتفا کیا ہے ،تھانہ روات کے علاقے ڈھوک میجر سے اظہر کی 9 لاکھ مالیتی گائے چوری کر لی گئی ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقے گلشن آباد کے رہائشی عارف کے اہل خانہ کے عمرہ پر جانے کے دوران نامعلوم چور گھر سے 20 لاکھ روپے سے زائد کمی مالیت کی گائے چوری کر کے لے گئے ، موبائل فونز اور نقدی چھننے کے مقدمات بھی درج کیے گئے ،تھان آبپارہ ، تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے سے موٹر سائیکل جبکہ تھانہ صدر بیرونی کے لیے جوڑیاں اور تھانہ وارث خان کے علاقے آریہ محلہ سے احمد حیات کی سائیکل چوری کر لی گئی، راولپنڈی میں 6 موبائل فونز اور نقدی جھپٹا مار کر چھین لئے گئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔
اسلام آباد سے مزید