اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مغل نے کہا ہے کہ نااہل حکمران آبنائے ہرمز کھلوانے کے چکر میں اپنے ملک کی معاشی آبنائے ہرمز بند کروا بیٹھے ہیں۔ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایران اور امریکہ کا کوئی بھی عہدیدار پاکستان نہیں پہنچا اور راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں بالخصوص تاجروں کا روزانہ کروڑوں کا نقصان کیا جا رہا ہے۔ چھوٹے طبقے کے تاجروں کے گھروں میں فاقے ہو رہے ہیں کیونکہ ملک پر قابض ناجائز حکمرانوں کو ثالثی کا شملہ پہن کر اپنا قد اونچا کرنا ہے۔