اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں جمعہ کے روز مطلع جزوی ابر آلود جبکہ میدانی علا قوں میں موسم گرم رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب ،کشمیر، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو ئی ، سب سے زیادہ بارش دیر، کالام 13، پاڑا چنار 8، لوئر دیر 7، میر کھانی 6، دروش 4، ڈیرہ غازی خان 12، مظفرآباد 11 ، گڑھی دوپٹہ 10،بلوچستان: قلات 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز لاڑکانہ ، بہاولنگر ،خیر پور،دادو کا درجہ حرارت 45ڈگری سنٹی گریڈ رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔