اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں پولیس مقابلے میں تین ڈاکو انجام کو پہنچ گئے مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد، ڈاکوؤں نے گزشتہ روز صدر بیرونی کے علاقہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک دکاندار کو قتل کردیا تھا، پولیس ترجمان کے مطابق ریسکیو15کال پر جانے والی پولیس پارٹی پر موٹر سائیکل سوار تین خطرناک ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ کے دوران تینوں مسلح ڈاکو ہلاک ہو گئے ، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت سرفراز، عبداللہ اور اصغر کے ناموں سے ہوئی ہے،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔