اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) انسدا د منشیات فورس نے7 کاروائیوں کے دوران افغان نیشنل سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر کے 1کروڈ 36 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 175.95 کلو گرام منشیات برآمد کر لی ہے ۔ گلشنِ راوی لاہور کوریئر آفس میں کینیڈا جانیوالے پارسل میں کراکری سے 500گرام افیون ، چکلالہ گیریژن راولپنڈی کوریئر آفس میں نیدرلینڈ سے آنیوالے پارسل میں 250گرام حشیش آئل بھرا ویپ ، ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 108کلو چرس، 8.4کلو افیون و دیگر برآمد کر لی ہے ۔