• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسٹیک اور گرین اکیڈمی کے درمیان مفاہمتی یادداشت

اسلام آباد (ساجد چوہدری) اسلامی تعاون تنظیم کی قائمہ وزارتی کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) اور قازقستان میں موجود علاقائی تنظیم سائنسی تحقیق و تعلیمی مرکز گرین اکیڈمی کے درمیان علاقائی ماحولیاتی سمٹ 2026 کے موقع پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے، جسے رکن ممالک کے درمیان ماحولیاتی تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، معاہدے پر کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری اور گرین اکیڈمی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر یسیکینا بخیت کمال بیکوونا نے دستخط کیے۔اس شراکت داری کے تحت او آئی سی ممالک میں گرین اکانومی کی جانب منتقلی کو تیز کرنے کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک تشکیل دیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید