• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ، پیرا کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ، انٹرنل افیئرز انٹیلی جنس ونگ کی منظوری

لاہور (آصف محمود بٹ)پنجاب میں پیرا کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ۔کرپشن اور اختیارات کے ناجائزاستعمال کی شکایات پر 200افسران بھرتی کیے جائینگے، سابق انٹیلی جنس اہلکار فیلڈ آپریشنز کی نگرانی کرینگے۔ باڈی کیمرے اور ٹریکنگ سسٹم بھی متعارف، خصوصی تربیتی اکیڈمی کے قیام کی منظوری، مستقل انفورسمنٹ کیڈر بنانے کی تیاری۔ انٹرنل افئیرز انٹیلی جنس ونگ کی منظوری صوبائی حکومت نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) میں شفافیت، احتساب اور ادارہ جاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے ایک علیحدہ ’’انٹرنل افیئرز ونگ‘‘ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جو صوبہ بھر میں ادارے کے افسران اور فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی، طرز عمل اور آپریشنل سرگرمیوں کی نگرانی کرے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر یہ اہم فیصلہ پیرا میں مبینہ کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور انتظامی بے ضابطگیوں سے متعلق بڑھتی ہوئی شکایات کے بعد کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ نیا داخلی احتسابی ونگ دراصل پیرا کے لیے ایک انٹیلی جنس اور ویجیلنس سیل کے طور پر کام کرے گا۔

ملک بھر سے سے مزید