• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت مبینہ منشیات کے دھندے میں شامل، جی ڈی اے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا اہم مشاورتی اجلاس جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سندھ میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال اور اسمگلنگ پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئےکہا گیا کہ صوبائی حکومت مبینہ طورپر منشیات کے دھندے میں شامل ہے اسلئے منشیات کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جس کے باعث نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، سندھ میں حقیقی بلدیاتی نظام موجود نہیں،اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہ ہونے کے باعث عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ منشیات فروشوں اور ان کے سرپرست عناصر کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے، راجا ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں سندھ اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم قومی و صوبائی معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا،اجلاس میں پیر سید صدر الدین شاہ راشدی، غلام مُرتضیٰ جتوئی ، سید محمد راشد شاہ، سید محمد اسماعیل شاہ، ، ڈاکٹر صفدر عباسی، ایاز لطیف پلیجو، سید زین شاہ، سائرہ بانو، سردار عبد الرحیم، معظم خان عباسی، حسنین مرزا، نند کمار گوکلانی، سید شفقت شاہ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید