• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹر کی عمر بڑھانے پر کوئی باضابطہ غور نہیں ہورہا، رانا ثناء اللّٰہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ووٹر کی عمر بڑھانے پر کوئی باضابطہ غور نہیں ہورہا۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ حکومت کو اشرافیہ کو سبسڈی دینے کی بجائے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا چاہئے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار عمر چیمہ نے کوکین کوئن انمول پنکی سے متعلق گفتگو کی۔ تفصیلات کے مطابق مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کو درپیش مالی مشکلات ایک حقیقت ہے۔ موجودہ وسائل میں صوبوں کو حصہ دینے، قرضوں کی ادائیگی اور دفاعی اخراجات پورے کرنے کے بعد وفاقی نظام چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا ضروری نہیں کہ این ایف سی ایوارڈ کے موجودہ فارمولے میں ہی تبدیلی کی جائے، بلکہ اس کے علاوہ بھی ایسے طریقہ کار تلاش کئے جا سکتے ہیں جن سے مالی دباؤ کم کیا جاسکے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ یہ بحث گزشتہ ایک سال سے جاری ہے اور اگر حالیہ جنگی صورتحال نہ ہوتی تو شاید اس پر کوئی فیصلہ بھی ہوچکا ہوتا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بجٹ سیشن میں اس حوالے سے کسی نہ کسی سطح پر پیش رفت ضرور ہوگی۔ وفاقی حکومت مسلسل قرض لے کر اخراجات پورے کررہی ہے، جو طویل مدت کے لئے ایک مناسب حکمت عملی نہیں۔

ملک بھر سے سے مزید