• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان حکومت کی اسٹیٹ لائف انشورنس کے ساتھ شراکت

کوئٹہ ( جنگ نیوز)بلوچستان حکومت کی اسٹیٹ لائف انشورنس کے ساتھ شراکت۔ ساڑھے3 لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین اوراُن کےخاندانوں کیلئے پیپلز ہیلتھ پروگرام کا آغاز۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ بلوچستان نے اسٹیٹ لائف انشورنس کے ساتھ تاریخی معاہدے پر دستخط کردیئے، جس کے تحت ’’پیپلز ہیلتھ پروگرام‘‘ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ صوبہ بھر میں ہیلتھ انشورنس کی ایک جامع اسکیم ہے، جو بلوچستان کے 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد حاضر سروس سرکاری ملازمین، پنشنرز اور اُن کے خاندانوں کو کیش لیس طبی سہولتیں اور مکمل طبی تحفظ فراہم کرے گی۔ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کرنے کی تقریب میں متعدد معززاورممتاز شخصیات نے شرکت کی، جن میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی،بلوچستان کے وزیر صحت بخت محمد کاکڑاوراسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر شعیب جاوید حسین شامل تھے ۔اس معاہدے پر مجیب الرحمان پنزئی اور محمد عشر نے باضابطہ طور پر دستخط کئے ۔

ملک بھر سے سے مزید