• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن آج سے شروع

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایران نے کشیدگی میں کمی پر تہران کے امام خمینی اور مہرآباد ہوائی اڈوں سے محدود بین الاقوامی پروازیں آج سے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ابتدائی طور پر امام خمینی ایئرپورٹ سے استنبول اور مسقط کے لئے 3 پروازوں کی روانگی صبح 7اور 9بجے شیڈول پر ہیں جبکہ شنگھائی شہنزان اور گوانگزو سے بھی پروازوں کی آمد متوقع پر ہے۔ فی الحال ایرانی ایئر لائنز ہی پروازیں اپریٹ کر رہی ہیں اور کوئی غیرملکی ایئر لائن ایران نہیں آرہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید