• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات و واقعات میں 4 افراد ہلاک، دو لاشیں برآمد

ملتان، مظفرگڑھ، کبیر والا،حویلی کورنگا (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ، نامہ نگار)مختلف حادثات و واقعات میں 4افراد ہلاک،دو لاشیں برآمد،ملتان میں فقیر محمد،مظفر گڑھ ٹیکسٹائل مل آتشزدگی میں منیر حسین چل بسا،کبیر والا میں نواز ہراج قتل اور کلیم  کی خودکشی،حویلی کورنگا میں مغوی کی لاش نہر سے برآمد ہو گئی تفصیل کے مطابق موٹروے پول نمبر 762 کار اور ٹریلر میں تصادم ہو گیا، فقیر محمد موقع پر ہی دم توڑ گیا، حفیظ اللہ اور منیر احمد زخمی حالت میں ریسکیو 1122 نے نشتر ہسپتال منتقل کر دیے۔ دریا میں تیرتی ہوئی لاش سروانی بیلہ دریا کے کنارے لگ گئی، اطلاع پر پولیس پہنچی، لاش کی شناخت نہ ہو سکی، ریسکیو 1122 کی مدد سے نشتر ہسپتال منتقل کر دی۔ مظفر گڑھ میں جھنگ روڈ پر واقع حاشر ٹیکسٹائل ملز کے مکسنگ یونٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو کے مطابق آگ سے جھلس کر ایک ورکر شدید زخمی ہوگیا جسے دیگر ورکرز نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کردیا، دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے خاتون ورکر سمیت 2 ورکر بیہوش ہو گئے، لنگر سرائے کا رہائشی مل ورکر منیر حسین دم توڑ گیا، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، ایس ایچ اوز تھانہ سٹی و سول لائن موقع پر پہنچ گئے، اور آگ بجھانے کے عمل اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرتے رہے۔ کبیر والا بنڈہ سرگانہ میں محمد نواز ہراج کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق ملزم مہدی ولد ماچھیا بوتھانہ نے فائرنگ کر کے محمد نواز ہراج کو قتل کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق چند روز قبل مقتول کے خاندان کے لڑکوں اور ملزم کے رشتہ داروں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، پولیس نے لاش کو پوسٹ مورٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔ کبیر والا بستی عنایت پور میں کلیم نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
ملتان سے مزید