ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان انجینئرز فورم کے صدر انجینئر سید امتیاز حسین شاہ انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز لاہور میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں سیاستدانوں، بیوروکریٹس، انجینئرز اور ملک بھر سے عمائدین نے شرکت کی، مرحوم نے انجینئرز کمیونٹی کے اتحاد اور فلاح و بہبود میں مثالی کردار ادا کیا۔