کراچی(نیوز ڈیسک)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولٹیکل سیکرٹری علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ حکومت عوام کا خون نچوڑ رہی ہے،پیٹرولیم نرخوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو احتجاجی تحریک چلائیں گے۔وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن، ظالمانہ اور معاشی دہشتگردی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بحران سے پریشان عوام پر مزید بوجھ ڈالنا ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔علامہ صادق جعفری نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں یہ ظالمانہ اضافہ صرف ایندھن تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس کے نتیجے میں اشیائے خوردونوش، ٹرانسپورٹ کرایوں اور روزمرہ استعمال کی تمام بنیادی اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگا، جس کا براہ راست اثر عام آدمی پر پڑے گا۔