کراچی( اسٹاف رپورٹر )ابراہیم حیدری پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث مطلوب ملزمہ کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمہ کی شناخت عابدہ کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمہ کے قبضہ سے آئس اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمہ تھانہ ابراہیم حیدری سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروخت کرتی تھی۔گرفتار ملزمہ کا نام پولیس کی مطلوبہ فہرست میں بھی شامل تھا۔گرفتار ملزمہ کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔