• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی آئی چند ریگر روڈ پر فائرنگ نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )آئی آئی چندریگر روڈ نیشنل بینک کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا نوجوان زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق میٹھادر تھانے کی حدود آئی آئی چندریگر روڈ نیشنل بینک کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا جنھیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتول کی شناخت 22 سالہ نور عزیز ولد خام تر اور زخمی کی شناخت 23 سالہ عبداللہ ولد مومن خان کے ناموں سے ہوئی ۔ ایس ایچ او بھائی خان نے بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔مقتول عزیز شراب اسٹور کے باہر سیگریٹ کا کیبن چلاتا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید