• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ، ایم کیو ایم کی تشویش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے کراچی میں جاری طلبہ کے امتحانات کے دوران دن بھر ہونے والی بدترین لوڈشیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ طلبہ نہ تو سکون کے ساتھ امتحانات کی تیاری کر پا رہے ہیں اور نہ ہی شدید گرمی اور بجلی کی بندش کے باعث امتحانی مراکز میں بہتر کارکردگی دکھا پا رہے ہیں، جو ان کے مستقبل کے ساتھ سنگین ناانصافی ہے۔ کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی طلبہ کے مستقبل کو داؤ پر لگا رہی ہے، امتحانات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے، مگر اس حوالے سے سنگین غفلت برتی جا رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید